ماحولیات کاعالمی دن، شہر شہر تقریبات،آلودگی ختم کرنیکا عزم

ماحولیات کاعالمی دن، شہر شہر تقریبات،آلودگی ختم کرنیکا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور،ڈیرہ، راجن پور،لیہ، چوک اعظم، رحیم یارخان، گگومنڈی (بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صوبائی وزیرجنگلات سردا رمحمد سبطین خان نے کہا ہے کہ حکومت نے قدرتی ماحول کی فراہمی کے لئے جن اقدامات پر عملی کام کیا اس پر اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے سرسبز اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میز(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
بانی دی ہے جو ہمارے لئے قابل فخراور اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ آج دارالحکومت اور لاہور میں یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریبات منعقدہوئیں تاہم انہوں نے لیہ کی تقریب میں شرکت کواس لیے ضروری سمجھاکہ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے خود کچرااُٹھانے میں پہل کرکے کلین گرین لیہ مہم میں عملی کردار ادا کیاجس کی گونج ہرجگہ سنائی دی ہے۔انہوں نے بات ڈی سی کمیٹی روم میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے منعقدتقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء بھی موجودتھے۔صوبائی وزیرجنگلات سردا رمحمد سبطین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم”قدرتی ماحول کی بحالی ہے“ جس کے لیے حکومت سرگرم ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین کی فلاح زندگی کی بقاہیں اس سلوگن کو مدنظررکھ کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردارعثمان خان بزدار کے ویژن بلین ٹری منصوبہ ترتیب دے کر عملی اقدامات کا آغاز کیاگیاتھا آج اس کے عملی ثمرات نظرآرہے ہیں کہ پہلی بات حکومت پاکستان کے سرسبز اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ نے پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جس سے اقوام عالم میں وطن عزیز کا نام روشن ہوگا۔ سردا رمحمد سبطین خان نے کہاکہ لیہ کی زمین اور آب و ہوا شجرکاری کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے قدرتی ماحول کو کو برقرار رکھاجاسکے۔صوبائی وزیرجنگلات سردا ر سبطین خان نے مزیدکہاکہ خوبصورت اشجار قدرت کے شاہکار ہیں جس کی بحالی کے لئے حکومت جنگلات کا فی کس رقبہ بڑھانے کی جانب عملی اقداما ت کررہی ہے کیونکہ حکومت پنجاب نے پانچ فیصد موجودہ رقبہ پر جنگلات میں اضافہ کرتے ہوئے 25فی صدرقبہ پرجنگلات لگانے کا ٹارگٹ مقررکیاہے جو لیہ میں 16لاکھ پودے لگایاجانا اہلیان لیہ کے لیے ہرے درخت سنہرے بخت کی علامت ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء اور اور ان کی ٹیم نے جس طرح شجرکاری مہم کو عملی طورپر پروان چڑھایا ہے،خود اپنے ہاتھو ں سے کچراُٹھاکرآگے بڑھے،ضلع کے 4ڈمپنگ پوائنٹ کو صاف کرکے وہاں پودے لگائے گئے انہی وجوہات پر انہوں نے لیہ کی تقریب میں شرکت کوضروری سمجھا۔وزیرجنگلات سردا رمحمد سبطین خان نے مزیدکہاکہ جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی آبیاری اور نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کر بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابوپانے اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو عملی جامع پہنایا جاسکے۔سردا رمحمد سبطین خان نے محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے افسران و اہلکاران کو شاباش دی۔سیمینار میں پی ٹی آئی رہنماؤں بشارت رندھاوا،ملک عثمان اولکھ،عبدالستارعلوی،اکبرخان اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نویداحمدگجرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت کلین گرین ماحول کی فراہمی کے لیئے اور آنے والی نسلوں کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور حکومت کے ان اقدامات کے مستقبل میں دور رس نتائج نکلیں گے۔خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا مقصد طلبا، اساتذہ اور کمیونٹی میں قدرتی ماحول کی بہتری کے لئے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ واک کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے بلین ٹری وژن کے تحت کیمپس میں نئے پودے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں۔ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پوری دنیا کا ایک بڑا مسلہ ہے۔ ہمیں انڈسٹری میں بھی ماحول دوست پریکٹسز اپنانی چاہیں۔ خواجہ فرید یونیورسٹی اس حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ گذشتہ سال یونیورسٹی کیمپس میں 27000 نئے پودے لگائے گئے اور رواں سال اب تک 20000 نئے پودے لگائے جا چکے ہیں۔ کلین اینڈ گرین کیمپس کے لئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ ماحولیات کی بہتری ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ یہ آئندہ نسلوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ڈاکٹر صغیر احمد، ڈاکٹر احمد بلال عارف، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر اسلم خان، محمد شعیب اور تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔درخت دھرتی کا حسن اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے قدرتی مشین کا درجہ رکھتے ہیں۔لہٰذا اپنی نسلوں کو صاف ستھرا، سرسبز و شاداب اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پورکے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرپرسن پی ایچ اے شہلا احسان، صدر چیمبر آف کامرس تنویر محمود، سینئر نائب صدر غلام فرید، ملک اعجاز ناظم، اشتیاق بسراء، چوہدری جاوید اقبال، محمد خرم اور دیگر ممبران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ موسمی تغیرات سے تحفظ کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے حوالہ سے ہر فرد کو شجرکاری میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور کے عہدیداران سے ملاقات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سہولیات کی فراہمی سمیت انڈسٹریل اسٹیٹ بہاول پور کے جلد قیام کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔دریں اثناء چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور کے عہدیداران نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولپورعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے اس سال ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی پاکستان کو ملنا عالمی سطح پروزیر اعظم عمران خان کے وژن اور موسمیاتی خطرات سے نبردآزما ء کے لیے کیے جانے والے ماحول دوست اقدامات کا اعتراف ہے۔انہوں ے یہ بات عالمی یوم ماحول کے مناسبت سے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورمحکمہ جنگلات کے باہمی تعاون سے شہریوں کوپلاسٹک بوتلوں کے عوض پودوں کی فراہمی کے لیے لگائے جانے والے خصوصی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے خصوصی کیمپ پر شہریوں میں استعمال شدہ پلاسٹک بوتلوں کے بدلے پودے تقسیم کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم صادق چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سید عثمان حسن، سی ای او بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر،فارسٹ آفیسر محمد شاہد،منیجر آپریشنز کمپنی محمد امتیاز اللہ و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ کے بدلے پودوں کی فراہمی کمپنی کا یہ اچھوتااقدا م قابل ستائش ہے جس سے شہریوں میں پودے لگانے کی تحریک پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گلوبل وارمنگ اہم مسئلہ ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ پلاسٹک کا استعمال اور درختوں کا کٹاوء ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کو دنیا میں ارتھ کینسر سمجھا جاتا ہے اور اس طرح کی ایکٹیوٹیز نہ صرف پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ کرہئ ارض ہمارا گھر ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے محفوظ انداز میں آئندہ نسلوں تک منتقل کیاجائے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی یوم ماحولیات منا کر ماحول کے تحفظ کے لیے شعور اُجاگر کرتی ہے تاکہ قدرتی ماحول کی بقا ء کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو ملا ہے اور وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان آج عالمی سرگرمیوں کی قیادت اور رہنمائی کر رہے ہیں۔یہ کامیابی ماحولیات کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان کی کاوشوں بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کی عظیم مہم کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی اینوائرمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی کے زیر اہتمام عباسیہ کیمپس میں شجرکاری مہم منعقد کی گی۔ سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد عبداللہ نے طلباء و طالبات میں پودے تقسیم کیے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ قدرتی ماحول میں پیدا کردہ خوراک اور پھل جینیاتی طور پر پیدا کردہ اجناس سے بہتر ہوتے ہیں۔درختوں کی کٹائی، توانائی اور قدرتی وسائل کا ضیاع اور پانی کا نامناسب استعمال قدرتی آفات کی بڑی وجہ ہے۔معاشرے کے تمام افراد کو قومی مفاد میں جانوروں، پرندوں، پودوں اور درختوں کی افزائش اور تحفظ کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے بہاولپور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر تنویر محمود، سینئر نائب صدر غلام فرید، اراکین ایگزیکٹو، سابق صدور ڈاکٹر رانا محمد طارق خان، چوہدری محمود مجید،چیئر پرسن PHA شہلا احسان ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رفیق اور دیگر اراکین چیمبر موجود تھے۔”ماحولیات کا عالمی دن“ہر سال 5جون کو منایا جاتا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد ماحول کے تحفظ کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس حوالے سے آج ضلع راجن پور میں بھی آگاہی واک کی گئی۔جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات راجن پور نے کی۔تفصیلات کے مطابق یہ واک گرڈ چوک سے شروع ہوئی اور ضلعی دفتر ماحولیات پر اختتام پذیر ہوئی۔اس واک میں ضلع بھر سے بھٹہ مالکان کے علاوہ اسٹاف محکمہ ماحولیات اور شہر یوں نے شرکت کی۔واک کے شرکا نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور آلودگی کو کم کرنے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔تحفظ ماحولیات کا عالمی دن پر ضلع وہاڑی میں بھر پور طریقہ سے منایا گیا اس سلسلہ میں سوشل ویلفیئر آفس وہاڑی میں ایک سیمینار منعقد ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات محمد ادریس نے کہا کہ درخت اور پودے ہماری بقا کے لیے انتہائی ضروری ہیں ان کی بدولت ہمیں صاف ستھری آب و ہوا میسر آتی ہے جو انسانی صحت اور زندگی کے لیے لازمی ہے انہوں نے کہا کہ ہر شہری شجر کاری میں اضافہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور ماحول کو انسان دوست بنانے میں ساتھ دے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد انور گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔
عالمی دن