قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار 

قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار 

  

 وہاڑی،ڈیرہ(بیورو رپورٹ، نامہ نگار، سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے چک نمبر53ڈبلیو بی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے10کروڑ 63لاکھ روپے مالیت کی 106کنال 7مرلہ زرعی اراضی واگزار کرائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں ہے  قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گے سرکاری اثاثے کا ایک ایک انچ واگزار کرانا اولین ترجیح ہے تجاوزات مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کے علاقے میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار سو کنال سرکاری رقبہ واگزار کر ا کے کاشتہ فصل پر ہل چلادئیے گئے. تونسہ کے علاقے موضع رکھ کوٹ قیصرانی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے پولیس اور ریونیو عملہ کی موجودگی میں ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرایا اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

قبضہ مافیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -