ضلع بہاولنگر کوٹیکس فری زون بنایاجائے، حاجی محمد یٰسین

ضلع بہاولنگر کوٹیکس فری زون بنایاجائے، حاجی محمد یٰسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی چیئرمین وائٹل گروپ کے قائد حاجی محمد یٰسین نے نواحی گاؤں 46تھری آر میں ایک کارنر میٹنگ سے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی  اسلام اور پاکستان دشمنی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے. اسرائیل بھارت کے ساتھ مل کر ہمارے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہمیشہ سے سرگرم رہا ہے اور اب بھی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 وہ مذموم عزائم کے لیے سازش کررہا ہے اور امریکہ کی پشت پناہی اس کو حاصل ہے. اسرائیل پر واضح ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور پاکستانی ایک مضبوط قوم ہیں اور وہ بھارت اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو ہر سطح پر نیست و نابود کر نے کی جرات اور صلاحیت رکھتا ہے اگر اسرائیل نے کوئی مذموم حرکت کی تو اس کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا. اسرائیل اور بھارت کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمارا دفاع الحمد اللہ مضبوط اور مستحکم و موثر ہے پاکستانی معیشت کی ترقی کے لئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور فیصل آباد سمیت ٹیکس فری زون بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جو کہ پہلے ہی صنعتی طور پر مضبوط ہیں. ضلع بہاولنگر جیسے پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے علاقہ کو ٹیکس فری زون بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ صنعتوں کا دائرہ وسیع تر ہوسکے اور ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کیلیے کراچی اور فیصل آباد جانے کی تکلیف نہ اٹھا نی پڑے. بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام لوگوں کو بھکاری بناتے ہیں اور ان کی بجائے یہ رقم صنعتی ترقی کے وژن کو اختیار کرکے صنعتوں کا جال بچھا یا جاسکتا ہے جس سے نوجوانوں کو مستقل روزگار فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا.
حاجی محمد یسین