3سالوں میں تین وزیر خزانہ تبدیل حکومتی کارکردگی صفر، سعد کانجو
ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد خورشید کانجو نے کہاہے کہ معاشی ترقی کے اعداد شمار غلط ہیں تین سالوں میں
(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
تین وزیر خزانہ تبدیل کر دیئے گئے ہیں اس کے باجود معاشی حالات بہتر نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہی رہی اور یوٹرن کی پالیسی پر سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا گیا 100دنوں میں الگ صوبے کے قیام اورایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر دینے کے دعوے بھی ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے اور سیکریٹریٹ بھی نہ بن سکا اسی طرح تعلیم و صحت، زراعت، صنعت کی بہتری کے لئے بھی اقدامات زیرو ہی رہے اور قوم کو مہنگا آٹا، چینی، گھی کے چکر میں گھما کر رکھ دیا گیا لیکن دوسری طرف اپوزیشن کی کارکردگی بھی حکومت کی طرح صفر ہی رہی جو اپنی کرپشن و لوٹ مار کو بچانے کے لئے اکٹھی ہوگئی اور وہ عوام کے حقوق کے لئے اس انداز میں صیح معنوں میں آواز بلند نہیں کرسکی۔
سعد کانجو