ڈیرہ: کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

ڈیرہ: کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان چھالیہ غیر ملکی سگریٹ چائنا نمک پکڑ لیا ہے سامان بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جائے گا ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ٹرک میں کوئلے کے نیچے چھپا کر بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

حمزہ سالک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -