ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر سامان سے محروم ہوگئیپولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پورراں کے علاقے متی تل روڑ محمد ظفرسے چارمسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود پل شاخ مدینہ عرفان سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقدی اور دوموبائلز لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے بوسن روڑ نوشین راشد سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر پرس جس میں نقدی 50ہزار موجود تھی چھین کرلے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے موضع چھدڑعبدالمجید کے گھر تین ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی50ہزار و دوموبائلز چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے محمد آصف سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 10ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے گول باغ محمد نور الحق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -