لیاقت پور کی ترقی کیلئے بھاری فنڈز منظور، مخدوم مبین احمد

لیاقت پور کی ترقی کیلئے بھاری فنڈز منظور، مخدوم مبین احمد

  

 لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا گیا ہے مشکلات پر قابو پا کر قومی و علاقائی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ساڑھے 29 کروڑ روپے کی لاگت سے اللہ آباد ون وے روڈ کی تعمیر کا منصوبہ لیاقت پور تحصیل کے عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے اللہ آباد چوک(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 پر مذکورہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر اسد عمر سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں حلقہ 175 کے لیے ڈیڑھ ارب جبکہ صوبائی حکومت سے ایک ارب 12 کروڑ روپے منظور کرا لیئے گئے ہیں قومی ترقیاتی فنڈ سے بھی تحصیل لیاقت پور کو ساڑھے چار ارب روپے حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بلاامتیاز عوامی خدمت کے لیئے کاوشیں کرنی چاہئیں اللہ آباد روڈ سابق ایم پی اے مخدوم سید مسعود عالم کا دیا ہوا تحفہ ہے اس کے دوسرے فیز پر اب کام شروع ہورہا ہے مگر کچھ لوگ علاقہ کی ترقی نہیں چاہتے یہی لوگ یونیورسٹی سب کیمپس کے خلاف بھی سازش کر رہے ہیں حالانکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کی تعلیمی ضروریات کا بڑا منصوبہ ہے انہوں نے بتایا کہ لیاقت پور شہر کی ترقی کے لیئے بھی 25 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عامر نواز چانڈیہ ایم پی اے نے کہا کہ  مذکورہ سڑک کی تعمیر سے تحصیل لیاقت پور  خصوصا کچے کے عوام کی محرومیاں ختم کرنے میں مدد ملے گی منصوبے کے دوسرے فیز کے فنڈز حاصل کرنے کے لیئے مخدوم سید مبین احمد کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے چھ بار وزیراعظم اور وزیراعلی سے ملاقات کر کے اس اہم منصوبے کا مسلہ اٹھایا تھا انہوں نے کہا کہ ہر رکن اسمبلی کو اپنے حلقے تک محدود رہنا چاہیئے اگر حکومت نے اپنی مدت پوری کی تو تحصیل بھر میں کوئی علاقہ ترقیاتی  کاموں سے محروم نہیں رہے گا تقریب سے چیئرمین یونین کونسل طلبانی انجینئر ساجد عباسی نے بھی خطاب کیا سابق وزیر مملکت و روحانی شخصیت مخدوم سید احمد عالم انور نے دعا کرائی اس موقع پر تحصیل بھر کے منتخب عوامی نمائندگان و عمائدین مخدوم عبدالقادر، مخدوم متین محسن شاہ، میاں سمیع اللہ خاں، جام رشید انڑ، خالد محمود بلوچ، راشد خان بلوچ، رئیس عبدالمالک،ارشد خان چانڈیہ، رئیس محمد اسلم، مہر مولا داد سیال،مہر عبدالوحید سیال، جام بخت اقبال،قاضی ظفر نوید، اکرام باری، عظیم اشرف چیمہ، اکرام خاں جہانگیری، سید رضا گیلانی، رئیس طاہر محمود، نصراللہ خاں بلوچ، مخدوم صفدرشاہ بخاری، رفیق بھیلہ، صفدر رضوی، سید لعل شاہ،  عبد اللہ فقیر، ملک اشفاق عوان، چوہدری محمد اسحاق، حاجی اقبال مغل، میاں منظور، اقبال گوپانگ، نادر ملک، مخدوم طارق رضوی، عبید مختار برڑہ، عباس رسول گجر، مخدوم ملک جاوید اقبال، ملک جلیل کھوکھر، صادق بھٹی، غلام شبیر بلوچ، راشد حمید عباسی، ساجد حسین شاہ، محکمہ ہائی ویز کے حکام، پی ٹی آئی کارکنان اور عمائدین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مخادیم محسن آباد اور عامر نواز خان کو بڑے جلوس کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا واضح رہے کہ کہ تین کلومیٹر ون وے روڈ 6 ماہ  کی ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی۔

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -