ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا مویشی منڈی پرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا مویشی منڈی پرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ملتان ریجن۔ شہری کی شکایت پر بھیس بدل کر ڈنگر منڈی پہنچ گئے۔جانوروں کی خرید و فروخت کی استعمال شدہ  پرچی فیس (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 بار بار استعمال کرنے اور کروڑوں روپے کا سرکار کو نقصان پہنچانے پر تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔اور سرکل آفسیر کو انکوئری افسر مقرر کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے مظفر گڑھ کے رہائشی حسنین نامی شخص نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی ہے۔ کہ میں جانوروں کی خرید و فروخت  کا کام کرتا ہوں۔اکثر اوقات ملتان ڈنگر منڈی میں آتا رہتا ہوں۔جہاں کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ  کمپنی  کا عملہ تعینات ہے۔جو ہر بیوپاری کو جانور منڈی کے اندر لیجانے کیلئے ایک پرچی دیتے ہیں۔جس کے ذریعے طے شدہ شیڈول کے مطابق فیس وصول کی جاتی ہے۔مگر کیٹل مارکیٹ کا عملہ کا بیوپاری سے وہی پرچی فیس لیکر دوسرے بیوپاری کو دے دیتے ہیں۔اور وہ پرچی فیس اپنے جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔شکایت ملتے ہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو نے گزشتہ روز اچانک بھیس بدل پر ملتان جسونت سنگھ روڈ پر واقع ڈنگر منڈی میں پہنچ گئے۔وہاں حالات کا جائزہ لیا۔اور چھاپہ مار ٹیم کے ذریعے تمام متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لیکر انکوائری شروع کردی ہے۔جبکہ سرکل آفسیر مہر افضل کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔واضح شہری حسنین کے مطابق کیٹل مارکیٹ کا تعینات ڈنگر منڈی عملے کی وجہ سے پرچی فیس کی مد میں سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا یے۔

کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -