نشتر‘شعبہ امراض چشم کی اوپی ڈی فعال

 نشتر‘شعبہ امراض چشم کی اوپی ڈی فعال

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )  ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ اور(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 بلوچستان کے آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی بہت بڑی تعداد جو شعبہ امراض چشم کا آوٹ ڈور بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے اب کورونا وبا کے پھیلاو میں کمی کے بعد امراض چشم کا آوٹ ڈور کھول دیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے صبح 8 بجے سے قبل ہی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی ٹیم کے ہمراہ آوٹ ڈور کا جائزہ لیا اس حوالے سے آگاہی پیغام دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کا کہنا تھا کہ آوٹ ڈور میں اکثر مریض صبح 10 سے 11 بجے کے بعد آنا شروع ہوتے ہیں جس کے باعث ایک ہی وقت میں مریضوں کا رش بڑھنے کے باعث کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھتے ہوئے  تمام مریضوں کا دن دو بجے تک معائنہ کرنا ناممکن ہو جاتا ہے،اسلئے تمام وہ مریض جو آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہیں ان سے گزارش ہے کہ سینئر پروفیسر حضرات سمیت دیگر ڈاکٹر اور عملہ صبح 8 بجے آوٹ ڈور میں موجود ہو گا لہذا مریض صبح 8 بجے ہی آوٹ ڈور آئیں تاکہ تمام مریضوں کا معائنہ ممکن ہو سکے اس طرح مریضوں کا نہ صرف معائنہ ہو گا بلکہ وقت زیادہ ہونے کے باعث انکی کونسلنگ بھی کی جا سکے گی۔

شعبہ امراض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -