بجٹ میں عوام کو ریلیف ورنہ دمادم  مست قلندر، ارشد خان لغاری

بجٹ میں عوام کو ریلیف ورنہ دمادم  مست قلندر، ارشد خان لغاری

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سردار محمد ارشد خان لغاری، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)سردار محمد اظہر خان(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 لغاری، سابق صوبائی وزیر مال چوہدری شوکت داؤد، سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد، سابق ناظم یونین کونسل ڈی اسد نواز چیمہ، سابق ناظم یونین کونسل ایف چوہدری محمد ارشد تارج،جنرل کونسلر میاں فرہاد علی، جنرل کونسلر چوہدری زبیر افضل  سروے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے فیصلوں کے باعث ملک معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے مسلم لیگ (ن)پیش ہونے والے بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار اس وقت تک نہیں کرے گی جب تک بجٹ میں عوامی مفادات کو مدنظر نہ رکھا گیا تمام لیگی رہنماؤں کا کہناتھا کہ تبدیلی سرکار بجٹ پیش کرنے جارہی ہے بجٹ میں عوام کو ریلیف دئیے جانے کے حوالے سے اگر کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسلم لیگ (ن)مخالفت کرے گی ماضی قریب مسلم لیگ (ن)کے دورحکومت میں جب بھی بجٹ پیش کیا گیا اس میں تعلیم، صحت، مہنگائی، بیروز گاری کے خاتمے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کسانوں، کاشتکاروں کو کھا د پر سبسڈی دی جاتی رہی جبکہ موجود ہ حکومت نے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی بجائے ملک کے 22کروڑ عوام کو مالی معاشی بحران کاشکار کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) ہی اقتدار میں آکر عوام کے معیار زندگی کو ناصر ف بہتر بنائیگی بلکہ مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیگی۔

ارشد لغاری خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -