بجٹ: حکومت پنشن میں 100فیصد اضافہ کرے، ریٹائرڈ ملازمین

بجٹ: حکومت پنشن میں 100فیصد اضافہ کرے، ریٹائرڈ ملازمین

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) گزشتہ مالی سال  پنشن میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کا معاشی قتل کیا جبکہ گزشتہ سال میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا حکومت آنیوالے مالی بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سو فیصد اضافہ کر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

ے تاکہ ہم عمر کے اس حصہ میں سکون کی زندگی بسر کر سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پری بجٹ کے حوالے سے منعقدہ موبائل فورم سے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ریٹائرڈ ٹیچر محمد یوسف نے کہا کہ جب سے حکومت آئی تو اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ ادویات بجلی گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اب ملازمین کے لئے جینا مشکل ہو چکا ہے حکومت کو چاہیے کہ اس سال مالی بجٹ میں ریٹائرڈملازمین کو بھرپور ریلیف دیا جائے ریٹائرڈ   کلرک شاہد محمود نے کہا کہ حکومت بجٹ میں مہنگائی کو کام کرے اور ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم سو فیصد اضافہ کرے تاکہ پنشنر بھی باعزت زندگی گزار سکیں اکاؤنٹنٹ ریٹائرڈ مرزا محمد تاج نے کہا مہنگائی نے پچھلی تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کے باعث ریٹائرڈ  ملازمین کا گزارا بہت ہی مشکل ہو چکا ہے حکومت نے اس مالی سال کے بجٹ میں اگر پینشن میں اضافہ نہ کیا تو وہ ریٹائر ڈ ملازمین بھرپور احتجاج کرینگے پنشنر سینئر میڈیکل ٹیکنیشن  جمشید اقبال نے کہا کہ ضروریات زندگی کی اشیاء چینی گھی دالیں اور گوشت وغیرہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن حکومت کی اس مالی سال کے بجٹ میں پنشنروں کے لیے کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی حکومت کو چاہیے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کرے میڈیکل ٹیکنیشن ریٹائرڈ ساجد منصور نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی بھی کمر توڑ دی ہے مہنگائی میں حکومت نے0 30 فیصد اضافہ کردیا لیکن ریٹائرڈ ملازمین کا کچھ خیال نہ رکھا جس کی وجہ سے انہیں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے حکومت اس سال مالی بجٹ میں ریٹائرڈ  ملازمین خصوصی خیال رکھیں اور پینشن میں کم از کم سو فیصد اضافہ کیا جائے ریٹائرڈذہیڈ ماسٹر محمد صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے لئے بچوں کی شادی کرنا اور گھریلو اخراجات کو پورا کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے مہنگائی کی وجہ سے ضروریات زندگی ریٹائرڈ ملازمین کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بات تو کر رہی ہے لیکن ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا حکومت کو چاہیے کہ مالی سال 2021 -2022 کے بجٹ میں پینشنرز کو خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین باعزت طور پر زندگی گزار سکیں پنشنر رانا عبدالطیف نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر حکومت نے بجٹ میں پنشن میں اضافہ نہ کیا تو ریٹائرڈ ملازمین اپنا حق لینے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

پنشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -