کرونا سے9ہلاکتیں، ویکسی نیشن عمل تیز کرنیکا فیصلہ

کرونا سے9ہلاکتیں، ویکسی نیشن عمل تیز کرنیکا فیصلہ

  

 ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ(وقائع نگار،بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر)  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 50 سالہ ارشاد بی بی، اور 55  سالہ کوثر بی بی نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 5جون 2021 کے درمیان(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 821 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 46ہو گئی ہے جن میں سے 39 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 19 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 40 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 387 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 589 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا  آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت  144 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 32 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے۔کورونا وائرس کے وار جاریایک مرد اور دو خواتین سمیت تین افراد کی جان لے لی۔ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان میں کرونا وباء کی شدت میں اضافہ ہوگیا،24 گھنٹوں میں دو خواتین سمیت چارمریض جاں بحق  ہوگیا،18نئے کیسزسامنے آگئے،جبکہ 7مریض وینٹی لیٹرز پرموجود، تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل کرونا کے چارمریض ٹریکٹر فیکٹری ڈیرہ کی جٹی مائی، تونسہ کی امیر خاتون،ڈی جی خان کا حاجی جیٹھا اوربستی ملانہ کامہرعلی جاں بحق ہو گئے ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 31مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں۔

ہلاکتیں 

ملتان،راجن پور،وہاڑی، مٹھن کوٹ، بستی ملوک، کبیرالا، بٹہ کوٹ، ڈیرہ،بہاولپور، کوٹ ادو، خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد (سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، بیورو نیوز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ویکسی نیشن(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل  قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود، عدنان بدر،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر، ایم ڈی واسا ناصر اقبال کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تین یوم کے اندر 28 ہزار سرکاری ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کاٹارگٹ دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سے سرکاری ملازمین اور انکی فیملیز کی ویکسی نیشن شروع  ہو گی،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،واسا،پی ایچ اے اور محکمہ تعلیم کے ہزاروں ملازمین کے لئے خصوصی ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دئے گئے ہیں جس میں رضا ہال،ملتان آرٹس کونسل،واسا ہیڈ آفس اور گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول میں سنٹرز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین اسی ماہ کورونا ویکسی نیشن کرا لیں،حکومت چاہتی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ نظام زندگی مکمل طور پر بحال کیا جاسکے،علی شہزاد نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے معیشت اور شہریوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے،حکومت اور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے پکڑ دھکڑ اور دکانیں بند کرانے سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت دیہی علاقوں میں بھی کورونا ویکسی مہم شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہی ہے،ضلع کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف تاجر اور کسانوں کی تنظیموں اور  ایسوسی ایشنز سے کورونا ویکسی نیشن کے لئے رابطہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ کورو ناویکسین لگوانے والے شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع راجن پور کے سات دیہی مراکز صحت پر بھی کورونا ویکسنیشن کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں محکمہ صحت کا عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر علی ہاشم نے ایک ملاقات کے دوران بتائی اُنہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ دیہی مراکز صحت فاضل پور، محمد پوردیوان، بنگلہ اچھا،حاجی پور،ہڑند،کوٹلہ مغلان، کوٹ مٹھن،داجل اورسول ہسپتال شاہ والی میں شہریوں کی سہولت کیلئے کورونا ویکسنیشن کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کاعملہ ہمہ وقت ویکسنیشن کیلئے مو جود ہے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری افسران و ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن 30جون 2021ء تک مکمل کی جائے گی ضلع وہاڑی میں تقریباً 24ہزار سرکاری ملازمین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تینوں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کے حوالے سے خصو صی ذمہ داریاں سوپنی گئی ہیں تاکہ وہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کی نگرانی کرتے ہوئے ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کریں ضلع وہاڑی میں اب تک ایک لاکھ ایک ہزار 893افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی،اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈسٹرکٹ اکا ؤنٹ آفیسرملک عبدالستار، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں محمد اطہر،تحصیل پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ، سی ایس او رانا ثاقب نذیر اور دیگر افسران موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمر فاروق بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین ویکسین لگانے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں ویکسین ہی کورونا سے بچاؤ کا ذریعہ ہے کورونا ایک خطرناک وبائی مرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام اساتذہ اور سکول ملازمین کی ترجیح بنیادوں پر کورونا ویکسین کی جا رہی ہے کیونکہ تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اس لئے تمام اساتذہ اور سکول ملازمین کی ویکسین کروانا انتہائی ضروری ہے اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز کے ذریعے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسین کے حوالے سے آگاہی دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں پہلے 8ویکسی نیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں مزید 14دیہی مراکز صحت میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا جارہا ہے اسی طرح تین کورونا ویکسین موبائل وینز کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ سرکاری اداروں میں جا کر ملازمین کی ویکسی نیشن کریں گے انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا تیار کریں جن کو اب تک ویکسین لگ چکی ہے۔مقامی ہسپتال میں کرونا ویکسنیشن سنٹر مٹھن کوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے کہا کہ  اللہ کی مہربانی سے ضلع راجن پور کی پنجاب بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح سب سے کم2.15 ہے اس وقت ضلع راجن پور میں کرونا  کے مریض83 ہیں جن میں سے ایک ہسپتال میں اور 82 گھروں میں ہیں جن کا باقاعدہ علاج اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں پہلے 8 ویکسنیشن سنٹر کام کر رہے ہیں جبکہ آج تین سنٹر مٹھن کوٹ، فاضل پوراور محمد پور میں کھولے گئے ہیں جبکہ اگلے دو دنوں میں مذید 5 سنٹر حاجی پور، داجل ہڑند، بنگلہ اچھااور شاہوالی میں کھولے جائیں گے جہاں پر30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسنیشن کی جائے گی اور یہ سنٹر صبح8 بجے سے رات 8 بجے تک  ویکسنیشن کا سلسلہ جاری رکھیں گے صرف جمعتہ المبارک کو ان سنٹرز پر چھٹی ہو گی۔پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا کی تیسری کی لہر میں سے بند اسکولز کو 7جون سے 50فیصد طلبا حاضر سے کھولنے کا اعلان کیا پنجاب حکومت نے یتمام اسکولز انتظامیہ کو پابند کیا تھاکہ 7جون سے قبل اپنے مکمل سٹاف کو حفاظتی کورونا ویکسینیشن لازمی کروائے حکومتی اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے دی ایجوکیٹرز اسٹار کیمپس شجاع آباد روڈ بستی ملوک سکول پرنسپل سراج الحق گجر نے تمام عملے کی ویکسینیشن کروائی لی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے. بہاولپور میں کرونا وائرس کے لیے اپنی خدمات پیش کر۔ے والے ڈاکٹرز، طبی عملہ اور میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب امریکہ میں مقیم قائدین ڈاکٹرز کی تنظیم کیمکانہ کی جانب سے منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شفقت علی تبسم پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج نے کہا کہ کرونا کہ وبا میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے دن رات کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے جنہوں نے اپنی زندگیوں میں خطرے میں ڈالتے ہوئے کرونا کے مریضوں کو اکیلا نہیں چھوڑا ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر المنائی قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفسیر ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ کیمکانہ نے کرونا کی صورتحال میں بھی انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن بہاول پور سید ذیشان اختر نے کہا کہ ملک بھر کرونا وائرس کے حوالے جو صورتحال پیدا ہو ئی اس میں الخدمت فاؤنڈیشن نے خدمت کی تاریخ رقم کی الخدمت فاؤنڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو کٹس اور خصوسی لباس تقسیم کیے کرونا صورتحال میں ڈاکترز اور پیرامیڈیکس نے جو کردار ادا کیا اس پرپوری قوم کو فخر ہے اور یہ ہمارے ہیرو ہیں۔ تقریب میں ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹر اسلم ملک، سابق ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر رانا یوسف سمیت ڈاکٹر منیر اظہر، ڈاکٹر خواجہ فیاض، ڈاکٹر جمیل شاہین، ڈاکٹر عارف زیدی، ڈاکٹر رانا یوسف، ڈاکٹر حامد خان، ڈاکٹر عامر بخاری، ڈاکٹر طلحہ چیمہ سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں بہاول وکٹوریہ، سر صادق ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے عملے کو شیلڈز اور گولڈ میڈل دئیے گئے اور کرونا میں کام کرنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔تقریب میں بہاول پور کے صحافی اطہر لاشاری کو کرونا کے دوران بھر پور کوریج کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔پنجاب حکومت  کی ہدایات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں 24 گھنٹے ویکسینیشن مرکز شروع کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر شاہد محمود بخاری،  فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عرفان ارشد اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میڈم سلمی نے شرکت کی۔ واسا ملازمین کو کوروناویکسین کروانے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کرنے کا فیصلہ کیاتمام ملازمین، انکے فیملی ممبرز کو ویکسینیشن کی جائے گی اس سلسلے میں واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں  خصوصی سنٹر قائم کیا جائیگاواسا کے تمام سٹاف کی کل اتوار کے روز چھٹی منسوخ کر دی گئی ایم ڈی واسا ناصراقبال نے تمام سٹاف انکے فیملی ممبران کی کورونا ویکسین  لگوانے کو لازمی قرار دے دیا ہے تمام سٹاف کو 18 سال سے زائد کے فیملی ممبران کے قومی شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے واسا کے تمام ڈائریکٹرز کو سٹاف کی کل صبح 8 بجے حاضری یقینی بنانے کا حکم  بھی جاری کر دیا گیا ہے ایم ڈی واسا ویکسینیشن کے عمل کی خود مانیٹرنگ کرینگے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے کہا ہے کہ واسا ملازمین کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں واسا ملازمین کی ویکسینیشن کا حکم حکومت کا احسن اقدام ہے۔پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد محمود خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں انھوں نے پارکو کے ملازمین کی کورونا  ویکسینیشن کے لئے پارکومیں سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ہیڈ ایڈمنسٹریشن ندیم اجود چشتی کی کاوشوں سیپارکو کالونی میں کالونی کے رہائشیوں کیلئے ویکسینیشن سنٹر قائم کردیا اورکل سے کالونی کے رہائشیوں اور وہاں کام کرنے تمام ملازمین کو پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ویکسین لگائی جائے گی،پارکومیں ویکسینیشن سینٹر بننے کے بعد اب پارکو کے رہائشیوں اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کیلئے مظفرگڑھ اور کوٹ ادو نہیں جانا پڑے گا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت  شہریوں کی  کورونا ویکسینیشن کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے -سرکاری اور نجی اداروں میں کورونا ویکسینینش کا عمل تیز کردیا گیا-اس مہم کے سلسلہ میں ڈی سی دفتر میں بھی افسران اور ملازمین کیلئے ایک روزہ ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کیمپ کا دورہ کرکے تمام ملازمین کو ویکسینیشن کرانے کی ہداہت کی- انہوں نے  ویکسینیشن کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت بھی کی-اور محکمہ صحت کو مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ویکسئین انسانی صحت کے لئے خطرناک نہیں اس لئے شہری پالیسی کے مطابق خود اور اپنے اہلخانہ کو ویکسئین لازمی لگوائیں -انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران  100 فیصد ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے ضلع میں اب تک 92 ہزار افراد کو کورونا ویکسئین لگادی گئی یہ عمل اب مزید تیز ہونا چاہیئے-اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ آر ایچ سیز میں سنٹرز کے قیام کی تیاریاں مکمل ہیں جو بہت جلد فنگشنل کردیئے جائینگے-حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں تحصیل ویکسینیشن ٹاسک ٹیم کی میٹنگ ہوئی. ویکسینیشن ٹاسک ٹیم کے ممبران تھانہ جہانیاں سٹی کے ایس ایچ او محمد ابرار، ملٹری لائیزون آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق نے کی، اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب صادق سے ویکسینیشن ٹاسک کے بارے میں دریافت کیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں 7 جون 2021 سے فعال کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور متعلقہ سٹاف کو کورونا ویکسین کی ٹریننگ دے دی گی، اس کے علاوہ موبائل کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام لائنز ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور سوسائٹی کے مختلف افراد ویکسین کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے کہا کہ کورونا ویکسین کے عمل کو مزید  تیز کیا جائے اس سلسلے میں معززین علاقہ، سماجی تنظیموں اور علما کرام سے رابطہ کیا جائے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -