بداخلاقی کیس: مجرم کو عمر قید، ساڈھے 3لاکھ جرمانہ ادا کرنیکا حکم
دو کوٹہ (نامہ نگار) بداخلاقی کیس میں ملوث مجرم کو عمر قید اور ساڑھے تین لاکھ جرمانے کی سزاسنادی گئی میلسی بارکے وکیل چوہدری محمد یاسین جٹ نے بتایا کہ تھا نہ مترو بداخلاقی کیس کے مشہور مقدمہ نمبر687/19زیر دفعہ 376ت پ میں مدعیوں کی طرف سے میں نے پیروی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میلسی میاں شاہد جاوید نے جرح میں میرے ٹھوس دلائل پر مجرم قیصر عباس کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اسے عمر قید(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
اور پچاس ہزار روپے جرمانہ سزا اور تین لاکھ مدعیوں کو دینے کا فیصلہ سنایا انہوں نے کہا کہ بداخلاقی کیسوں میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا ئیں دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے کیس میں اچھی پرفارمنس دکھانے پر دوست احباب نے یاسین ایڈوکیٹ کو مبارکباد دی ہے۔
قیصر عباس