پولیس ٹیم کو دھمکیاں، جعلی افسر گرفتار
مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کے تھانہ شہر سلطان کے علاقے میں افسر کی دھاک بٹھا کر تفتیش میں اثر انداز ہونے والا فر(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
اڈیہ نکلا، ایس ایچ او شہر سلطان نے جعلی افسرکیپٹن ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تفصیل کے مطابق پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والے نوسرباز کو تھانہ شہر سلطان کے علاقے ڈمروالہ سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس افسر جبکہ پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت جعلساز نے آکر اپنے آپ کوافسرظاہر کر کے پولیس معاملات میں اثر انداز ہونیکی کوشش کی حرکات و سکنات مشکوک ہونے پر جب مذکورہ کو چیک کیا گیا تو بطور افسرکا کوئی ریکارڈ نہ ملا، ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ملک محمد ایوب چھجڑنے کا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس کے روزمرہ معاملات میں افسرتعارف کروا کر اثر انداز ہونیکی کوشش کرتا تھا تاہم علاقے سے مزید تصدیق کا بھی آغاز کردیا گیا ہے آیا اس نے لوگوں کے ساتھ بھی تو فراڈ نہیں کیئے ہوئے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
جعلی افسر