ڈیرہ میں اوور لوڈٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کاحکم

 ڈیرہ میں اوور لوڈٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے تحت(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
 خیابان سرور کے پبلک پارکس کو بہتر کرنے اور کھوسہ پارک کو عوام کیلئے کھولنے کی ہدایات جاری کردیں۔ شاہراہوں پر مٹی گرانے والی اوورلوڈ دو ٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات خیابان سرور،مانکا کینال،کھوسہ پارک، پاسپورٹ آفس چوک،فیصل مسجد چوک اور دیگر مقامات پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر نے افسران کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی''خدمت آپ کی دہلیز پر''مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سخت محنت کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے  خیابان سرور  کے معائنہ کے دوران'' خدمت مہم'' کے تحت پبلک پارکس کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کھوسہ پارک کو عوام کیلئے کھولنے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نے شاہراہوں پر مٹی گرانے والی اوورلوڈ دو ٹرالیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔کمشنرنے پاسپورٹ آفس تا فیصل مسجد چوک روڈ کے معائنہ کے دوران گرین بیلٹس کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال پر درختوں کی شاخوں کی کانٹ چھانٹ کرکے خوبصورت بنایا جائے۔مانکا کینال کے اندر کی صفائی کی جائے۔ کینال کے اندر میونسپل ویسٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اوور لوڈ ٹرالیوں