لاہور ہائی کورٹ، آئندہ عدالتی  ہفتے کیلئے ججز کانیاروسٹر فائنل

 لاہور ہائی کورٹ، آئندہ عدالتی  ہفتے کیلئے ججز کانیاروسٹر فائنل

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  )لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے ججز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہے۔ روسٹر کے مطابق 7 جون سے ملتان بنچ میں 9 سنگل اور 4 ڈویژن بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے، پہلا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان اور مسٹر جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل ہے، دوسرا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس مرزا وقاص راؤف اور مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد، تیسرا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس شکیل احمد، چوتھا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ہے جبکہ 9 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس رسال حسن سید کا بینچ شامل ہیں۔ یہ بینچز آئندہ ہفتے کے دوران فرائض انجام دیں گے۔ چوتھا ڈویژن بینچ قومی احتساب بیورو کے مقدمات بھی سماعت کرے گا۔

روسٹرفائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -