برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد میں پھر اضافہ

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد میں پھر اضافہ

  

لندن(این این آئی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن سے برطانوی محکمہ صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6,238 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر مزید 11 مریض ہلاک ہوگئے۔ کورونا کیسز کی شرح گزشتہ دو ماہ کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز 39.9 اور دوسری 26.7 ملین افراد کو لگادی گئی۔

برطانیہ کورونا

مزید :

صفحہ اول -