موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی 

موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی 

  

 لاہور(این این آئی) موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی۔موٹروے پولیس نے فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے کہ مسافر بردار گاڑیاں مکمل فٹ ہونے پر ہی موٹروے پر سفر کر سکتی ہیں۔پبلک سروس گاڑیاں فرنٹ سکرین پر چسپاں کریں گی۔موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ناقص گاڑیاں دوران سفرحادثات کا اہم سبب بن رہیں ہیں۔موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جس کے نتیجے میں یہ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ آویزاں کرنا لازمی کرنا ہو گااور کسی گاڑی نے سرٹیفکیٹ آویزاں نہ کیا تو اسے موٹروے پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گاڑیاں پابندی

مزید :

صفحہ اول -