بینک کی بد انتظامی صدر نے بینکنگ محتسب کو کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا

بینک کی بد انتظامی صدر نے بینکنگ محتسب کو کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی بد انتظامی کیخلاف شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے شکایت پر مناسب کارروائی نہ کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے پر ا ظہا رِ برہمی کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کا شکایت پر انکوائری بند کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا،لاہور کی رہائشی کے بینک اکاؤنٹ سے 140000 کی رقم بغیر اجازت منتقل کی گئی،شکایت پر بینکنگ محتسب نے مناسب تفتیش کے بغیر اور شکایت کنندہ کو سنے بغیر کیس بند کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کی تھی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بینکنگ محتسب شکایت کنندہ کو سننے کا پورا موقع فراہم کرے، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے سے معاشرے میں مایوسی اور ناامیدی پھیلتی ہے۔فیصلے کے مطابق بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی انکوائری کے متعلق شقوں کو نظر انداز کیا گیا، بینکنگ محتسب مناسب کاروائی، انکوائری اور انصاف کے تقاضے پورے کرے،فریقین کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کیا جائے
بینک بد انتظامی

مزید :

صفحہ اول -