آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاوں گا، ٹرمپ

آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاوں گا، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی 2 سالہ معطلی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیا ن فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردعمل کے طور پر دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے یہ پا بندی ان اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر پر عائد کی ہے۔خیال رہے سابق امریکی صدر نے 2019ء میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا تاہم اکاؤنٹس بند ہونے کیے جانے کے بعد ٹرمپ نے کہا اب کھانے نہیں بلکہ بزنس پر بات ہوگی۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -