مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے تشدد سے کشمیری نوجوان قتل،پاکستان کی شدید مذمت

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے تشدد سے کشمیری نوجوان قتل،پاکستان کی شدید ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر شدید مذمت کی ہے، پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے تشدد سے کشمیری نوجوان محمد امین ملک کے قتل پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امین ملک بھارتی قابض فوج کی غیر قانونی تحویل میں تھا،ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے جنوری سے اب تک 50 معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، کشمیریوں کو نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کے نام پر جعلی مقابلوں میں مارا گیا، تدفین کے لیے شہدا کی میتیں واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ہندوستانی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے، معصوم کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔

کشمیری قتل

مزید :

صفحہ اول -