ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو یہ ہمارا نعرہ ہے:مشتاق احمد غنی
ایبٹ آباد(نیوزرپورٹر) ووٹ کو نہیں ووٹر کو عزت دو. یہ ہمارا نعرہ ہے اور اسی نعرے کو لیکر ہم نے ملک کی تقدیر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بدلنے کی ٹھانی ہے. ایبٹ آباد پر ماضی میں جن سیاسی پارٹیوں نے حکمرانی کہ ان کو توفیق نہی ملی کہ ایبٹ آباد کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرسکیں, ترقیاتی منصوبے تو بہت دور کی بات ہے. ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج ایبٹ آباد کے یونین کونسل نواں شہر میں ایم این اے علی خان جدون کے ہمراہ بتیس کروڑ کے بحالی و ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کیا. انھوں نے کہا کہ ہم نے ایبٹ آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا یے. پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں میں قابل ذکر سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ, پی سی سی, گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ہاسٹل کی تعمیر, گرلز ہائی سکول کی سائنس لیبارٹری اور باونڈری وال, بوائز ہائی سکول سائنس لیب اور اپ گریڈیشن, قبرستان گرل باونڈری وال, عوامی روڈ کی توسیع, نواں شہر پروٹیکشن وال اور واٹر سینیٹیشن سسٹم احتشام کالونی شامل ہیں. انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بجلی, گیس, پانی منصوبے, ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن, سکولوں, کالجوں کی تعمیر و توسیع, سڑکوں کی بحالی و تعمیر, پروٹیکشن والز جیسے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا. ہم نے ووٹر کو صیح معنوں میں عزت دی حالانکہ پچھلی حکومتوں نے ووٹ کو عزت دیکر ایوان اقتدار میں قدم رکھا مگر ووٹر کو نظر انداز کردیا, بجائے عوامی مسائل کے حل کی بجائے اپنے خزانے بھرے اور ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے لاد دیا. انھوں نے اعلان کیا کہ بجٹ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا ایبٹ آباد آینگے اور اربوں روپوں کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے. انشا اللہ ان منصوبوں سے ایبٹ آباد کے عوام کا نہ صرف معیار زندگی بدلے گا بلکہ ایبٹ آباد کو صیح معنوں میں ایک ترقی یافتہ اور تمام آرائیشوں و سہولتوں سے آراستہ خوبصورت شہر بنادینگے.