گلوکار ایس بی جان 87برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے 

  گلوکار ایس بی جان 87برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے 

  

  لاہور(فلم رپورٹر) غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھنے والے گلوکار ایس بی جان ستاسی برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ایس بی جان گزشتہ کئی روز سے شدید علیل اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم آٹھ مئی1934ء کو کراچی میں پیدا ہوئے،پورا نام سنی بنجمن جان تھا،انیس سو انسٹھ میں فلمی دنیا میں بطورپلے بیک سنگر قدم رکھا،فلم”سویر“کے لئے گائے گیت سے انہیں بے پنا شہرت ملی،”تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے“آپ فلمی دنیا میں خاص کامیابی حاصل نہ کر سکے اور اپنے مختصر سے فلمی کریئر میں مجموعی طورپر پانچ فلموں کے لئے آٹھ گیت گائے،ان کے گیتوں سے سجی فلموں میں ”رات کے راہی“،”انسان بدلتے ہیں“،”لاکھوں فسانے“ اور”پیار کی سزا“شامل ہیں،آپ پہلے عیسائی گلوکار تھے جنہیں 2010ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،ایس بی جان کی تدفین ان کے صاحبزادے کے بیرون ملک سے وطن آنے کے بعد کی جائے گی۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ایس بی جان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،بشریٰ انصاری، حنا دلپذیر، نیلم منیر، مدیحہ شاہ، مائرہ خان، فرزانہ تھیم، سعدیہ امام اور جویریہ عباسی،ڈیشی راج،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،آشف چوہدری،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،عمران ساحل،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،حمیرا چنا،اچھی اور وینا ملک نے کہا کہانہوں جتنا بھی کام کیا وہ بے مثال تھا ایسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے پاکستان ایک اور بڑی شخصیت سے محروم ہوگیا۔

 ایس بی جان

مزید :

صفحہ اول -