اسلام آباد،گیس فیکٹری میں لیکج سے دھماکا، 2افراد جاں بحق،2زخمی

  اسلام آباد،گیس فیکٹری میں لیکج سے دھماکا، 2افراد جاں بحق،2زخمی

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ماڈرن گیسز کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد فیکٹری سیل کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کواسلام آباد روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈردھماکہ ہوا، جس کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی سمیت ریسکیو 1122فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں،دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے، زخمیوں کو پمز ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کر دیا گیا، فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی، ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے بعد گیس فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

گیس فیکٹری

مزید :

صفحہ آخر -