سردار عثمان بزدارکا ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے-ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے-ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے- اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں -انہوں نے کہاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی پروگرام سے پاکستان میں آلودگی پر قابوپانے میں مدد مل رہی ہے-ہماری حکومت نے شجرکاری مہم کو ایک تحریک بنایا ہے-
پیغام