برطانیہ میں موٹر وے پرکچرا پھینکنا  کار سوار کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے  طویل چکر لگواکرصفائی کروادی 

  برطانیہ میں موٹر وے پرکچرا پھینکنا  کار سوار کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی)انگلینڈ  میں موٹر وے پر کچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سبق سکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار میں سوار 2 افراد موٹر وے کے ایک طرف گاڑی روک کر وہاں کچرا پھینک رہے ہیں۔ہائی وے انتظامیہ نے کیمروں میں یہ حرکت دیکھی تو موٹر وے پولیس کو آگاہ کیا۔ موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑا اور پھر 40 میل کا چکر لگواکر واپس لائے اور ان سے کچرا بھی اٹھوایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے موٹروے پولیس کے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا سبق قرار دیا ہے۔
برطانیہ موٹروے

مزید :

صفحہ آخر -