ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ چیلنج 

  ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ چیلنج 

  

کراچی (این این آئی)ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا پراسیکیوشن نے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  انسداد دہشت گردی عدالت نے اہم شواہد اور ثبوتوں کو نظر انداز کیا ہے رینجرز آپریشن کے دوران متحدہ مرکز سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہواتھا ملزمان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا کا حکم سنایا جائے  جن ملزمان کو کم سزا سنائی گئی ہے انکی سزا میں اضافی کیا جائے  انسداددہشت گردی عدالت نے 13 ملزمان کو  بری کردیا تھا عدالت نے 13 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھی ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم فرحان شبیر عرف ملا،عبید کے ٹو اور عابد  کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -