گوجرانوالہ میں بہادر خاتون  نے دو ڈاکوپکڑ لئے 

گوجرانوالہ میں بہادر خاتون  نے دو ڈاکوپکڑ لئے 

  

 گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ڈاکوپکڑ لئے۔پولیس کے مطابق نوشہرو ورکاں میں خاتون احساس کفالت پروگرام سے ملنے والی رقم گھر لے جارہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق خاتون نے ملزمان کو دبوچ لیا اور عین اسی وقت قریب ہی موجود ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کی مدد کو پہنچ گیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ان سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

خاتون

مزید :

صفحہ آخر -