کراچی،کنٹینر فیکٹری میں جا گھسا  چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی،کنٹینر فیکٹری میں جا گھسا  چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

  

کراچی(آئی این پی)لانڈھی پروسیسنگ زون میں کنٹینر فیکٹری میں جا گھسا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت نیچے آگری، نجی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں چھت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا،ہفتے کی علی الصبح فیکٹری کے ملبے سے ظہور نامی شخص کی لاش نکالی گئی جو فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ تھا جب کہ فیکٹری کے ایک ملازم کا بتانا ہے کہ احسان نامی شخص تاحال لاپتا ہے،ترجمان رینجرز کے مطابق بریک فیل کنٹینر فیکٹری سے ٹکرانے کے بعد گارمنٹس فیکٹری مکمل منہدم ہوگئی، پولیس، رینجرز، فائر بریگیڈ اور فلاحی ادارے کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 3افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

کراچی کنٹینر

مزید :

صفحہ آخر -