دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے بڑی قربانیاں دیں ، شیخ رشید

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے بڑی قربانیاں دیں ، شیخ رشید
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج نے بڑی قربانیاں دیں ، شیخ رشید

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف سی خیبرپختونخوا کے 29 ریکروٹس کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میر علی شمالی وزیرستان میں ہوئی ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا  اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاس ہونےو الے ریکروس کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی ۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں قیام امن میں فرنٹیئر کور کا کردار انتہائی اہم ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاکف وج نے بے پناہ قربانیاں دیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -