مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر اشرافیہ نے اربوں روپے کما لئے، بلاول بھٹو

مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر اشرافیہ نے اربوں روپے کما لئے، بلاول بھٹو
مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر اشرافیہ نے اربوں روپے کما لئے، بلاول بھٹو

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لا سکی ، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اشرافیہ نے اربوں روپے کما لئے۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نا اہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی ، آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے عوام کی خود مختاری داؤ پر لگا دی گئی، عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں ہے ، عمران خان بجٹ میں اپنے ساتھیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،  بھارت نے مہنگائی کو 4٫29 جبکہ بنگلہ دیش نے 5٫54 فیصد تک قابو کرلیا، پاکستان میں یہ شرح 10٫9 فیصد کیوں ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مافیا نے صرف 3 ماہ میں چکن کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھا دیں اور اربوں روپے کما لئے، اب قیمتیں کم کر کے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔  عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اربوں سے نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،

مزید :

اہم خبریں -