لگژی گاڑی کے مالک کی کینال روڈ پر شہری کو کچلنے کی ویڈیو ، دراصل وہ شہری پولیس اہلکار تھا اور گاڑی میں موجود تھا ، سارا واقعہ کہاں سے شروع ہوا ؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر 

لگژی گاڑی کے مالک کی کینال روڈ پر شہری کو کچلنے کی ویڈیو ، دراصل وہ شہری پولیس ...
لگژی گاڑی کے مالک کی کینال روڈ پر شہری کو کچلنے کی ویڈیو ، دراصل وہ شہری پولیس اہلکار تھا اور گاڑی میں موجود تھا ، سارا واقعہ کہاں سے شروع ہوا ؟ حیران کن تفصیلات منظر عام پر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینال روڈ پر لگژری گاڑی کی ٹکر اور آگ لگنے کے واقع کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیاہے اور اس سارے معاملے کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ دراصل مال روڈ پر کمرہ لینے سے شروع ہوا ، گاڑی مالک نے ہوٹل میں کمرہ لینے کیلئے خودکو سیکیورٹی ادارے کا افسر بتایا ، عملے نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس موقع پہنچی اور جھوٹ بولنے پر گاڑی مالک کو تھانے لے جارہے تھے اور اس کے ساتھ گاڑی میں ہیڈ کانسٹیبل منور خان موجود تھے ، ملزم نے راستے میں اچانک گاڑی بھگا دی اور گاڑی میں موجود ہیڈ کانسٹیبل منور خان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ، گاڑی جب مسلم ٹاﺅن پہنچی تو ملزم نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرا دی ، کانسٹیبل منور کو گاڑی سے دھکا دے کر نیچے دے دیا ، پولیس نے سارے معاملے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیاہے ۔ مقدمہ منور خان کی مدعیت میں اقدام قتل ، اغواءسمیت متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -