پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ۔۔۔۔ فرخ حبیب نے سب بتادیا
فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عالمی سطح پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث ہوا ہے ۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن والے سنتے جائیں اور شرماتے ہیں ، ن لیگ کا ایجنڈا صرف جھوٹ بولنا ہے تاکہ لوگ ان کی کرپشن کو بھول جائیں ، ن لیگ سال 2018 سے 2023 کی واردات ڈال کر گئی، ان کے دور میں 25 سے 35 فیصد تک مہنگے بجلی گھر لگائے گئے، بجلی کارخانہ چلیں نہ چلیں ، حکومت کو کپیسٹی پیمنٹ ادا کرنا پڑے گی ، ن لیگ والوں کو چاہئے کہ یہ سچ بولیں مگر یہ جھوٹ بول کر افراتفری پھیلاتے ہیں ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عالمی سطرح پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 124 فیصد اضافہ ہوا ، چینی کی قیمت 51 فیصد بڑھی ، کورونا کے باعث عالمی سطح پر گھی کی پروڈکشن میں کمی ہوئی ، دالیں بھی درآمد کی جاتی ہیں ، خوردنی تیل عالمی سطح پر 77 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
45 فیصد بجلی امپورٹڈ فیول سے پیدا ہوتی ہے جس کے باعث گزشتہ ماہ حکومت نے 8 ارب کا بوجھ برداشت کیا۔