صبا قمر کی آنکھوں پر اسد صدیقی کا دلچسپ تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند نئی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں ، ان تصویروں میں وہ سفید رنگ کے لباس میں بہت خوش نظر آرہی ہیں ۔
View this post on Instagram
صباقمر نے آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے او چیکو ، آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں بولتیں!!‘
خوبرو اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر اداکار عدنان انصاری اور اسد صدیقی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔
اداکار اسد صدیقی نے تو صباقمرکی اس پوسٹ پر صباقمر کے آنکھوں پر لکھے تبصرے کا دلچسپ اندازمیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ارے او سلمیٰ!! عاطف بھی جھوٹ نہیں بولتا۔‘
View this post on Instagram
دونوں اداکار ممکنہ طور پر اپنے نئے پراجیکٹ کے کرداروں کے انداز میں بات کررہے ہیں۔
صباقمرکی ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ، صر ف 3 گھنٹوں میں 56 ہزار سے زائد لوگ اس پوسٹ کو لائیک کرچکے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔