ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا گیا

ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا گیا
ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 3 کا افتتاح کر دیا گیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ماس ویکسی نیشن ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر تین کا افتتاح کر دیا ، ماس ویکسی نیشن سینٹر میں 41 کیوبیکلز بنائے گئے ہیں ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں ویکسی نیشن کا عمل تین فروری سے شروع کیا گیا، اب تک 13 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں، تقریبا 90 فیصد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جن میں سے کراچی کے 8 لاکھ ویکسین لگوانے والے لوگ شامل ہیں ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں 380 کویڈ ویکسی نیشن سینٹر کام کر رہے ہیں ، ان 380 سینٹرز میں سے 115 ویکسی نیشن سینٹر کراچی میں موجود ہیں۔ صوبے میں روزانہ دو لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی سہولت موجود ہے ، شہر قائد میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کا ہال نمبر بھی 9 مئی 2021 سے فعال ہو جائے گا،  ہال نمبر چار میں روزانہ 30 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گنجائش موجود ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -سندھ -