سیاست ہوتی رہے گی مگر یہ وقت قومی مسائل حل کرنے کا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

سیاست ہوتی رہے گی مگر یہ وقت قومی مسائل حل کرنے کا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد ...
سیاست ہوتی رہے گی مگر یہ وقت قومی مسائل حل کرنے کا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت کشمیر ، پانی اور معیشت کے مسائل ہیں ، سیاست ہوتی رہے گی مگر یہ وقت قومی مسائل حل کرنے کا ہے ۔

لاہور میں مزار اقبال ؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میری کوش شہے حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں ، مسئلہ کشمیر پر قومی اسمبلی سے 3 قراردادیں منظور ہو چکی ہیں ،  اپوزیشن ان مسائل پر گفتگو کیلئے اسمبلی آئے۔ 

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی شاعر مشرق اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ۔ 

مزید :

قومی -