” انکل آپ جاﺅ ، لڑکی نہیں دیکھی کبھی ، ادھر دیکھو اور۔۔“ بھارتی اداکارہ ارکھی ساونت نے سڑک پر کھڑے ہو کر انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنا ڈالیں 

” انکل آپ جاﺅ ، لڑکی نہیں دیکھی کبھی ، ادھر دیکھو اور۔۔“ بھارتی اداکارہ ...
” انکل آپ جاﺅ ، لڑکی نہیں دیکھی کبھی ، ادھر دیکھو اور۔۔“ بھارتی اداکارہ ارکھی ساونت نے سڑک پر کھڑے ہو کر انٹرویو کے دوران راہگیر کو کھری کھری سنا ڈالیں 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ ادکارہ اور آئٹم گرل سے شہرت حاصل کرنے والی راکھی ساونت اپنے بے باک انداز کی وجہ سے اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتی ہیں تاہم اب انہوں نے انٹرویو کے دوران راہگیر کو’ گھور گھور ‘ کر دیکھنے پر کھری کھڑی سنا ڈالیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ اداکارہ گاڑی کے باہر کھڑی ہیں اور انٹرویو میں مصروف ہیں اتنی دیر میں ایک راہگیر آ کر رکتا ہے اور اداکارہ کی طرف مسلسل دیکھنے میں مصروف ہو جاتاہے جس پر راکھی ساونت انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ” انکل آپ جاﺅ نا ، میںانٹرویو دے رہی ہوں ، آپ کیوں دیکھ رہے ہیں کبھی لڑکی نہیں دیکھی کیا ۔“

بعد ازاں ویڈیو میں راہگیر کی بائیک کی آواز پر راکھی انھیں محتاط رہنے کا مشورہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں ، راکھی کا کہنا تھا کہ دیکھو حادثہ ہوجائے گا ا±دھر دیکھو مجھے مت دیکھو۔جس پر راہگیر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کو تو بندہ دیکھ کر ویسے ہی مرجائےگا۔راکھی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -