کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، کس کس چیز کی اجازت دیدی گئی جانئے 

کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، کس کس چیز کی ...
کورونا پابندیوں میں نرمی ، سندھ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، کس کس چیز کی اجازت دیدی گئی جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کے تحت آوٹ ڈور ڈائننگ رات 12بجے تک اور دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازتی دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ تمام دکانوں کے سٹاف کوویکسین لازمی کراناہوگی، 15 روزبعدسٹاف کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے جائیں گے،آو¿ٹ ڈورڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی،آو¿ٹ ڈورڈائننگ پرلوگوں کے درمیان فاصلہ رکھناہوگا،2 ہفتے بعدشادی ہالز،آو¿ٹ ڈورشادیوں کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے سی ویو بھی کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ اس کے علاوہ سیلون کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ سندھ حکومت نے نویں جماعت سے تمام تعلیمی ادارے بھی کل سے کھلوانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -