دو ہفتے سے سندھ کارڈ کی سیاست شروع ہو گئی ہے : اسد عمر 

دو ہفتے سے سندھ کارڈ کی سیاست شروع ہو گئی ہے : اسد عمر 
دو ہفتے سے سندھ کارڈ کی سیاست شروع ہو گئی ہے : اسد عمر 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم تباہ ہونے کے بعداپوزیشن کے خواب بکھرگئے،2ہفتے سے سندھ کارڈکی سیاست شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیاجارہا ،ہم نے پیسے عوام کیلئے خرچ کرنے ہیں،سندھ حکومت کیلئے نہیں،وفاق نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریکارڈفنڈزدیئے،کئی سال سے کے فورمنصوبہ التواکاشکارتھا،ہم نے کے فورمنصوبے کیلئے فنڈزمختص کیے،وزیراعلیٰ سندھ پوائنٹ سکورنگ کرناچاہتے ہیں،سندھ حکومت نے موٹروے بنانے کیلئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، وفاق نے سندھ میں موٹرویزکیلئے 300 ارب روپے جاری کیے،پی ڈی ایم تباہ ہونے کے بعداپوزیشن کے خواب بکھرگئے.

مزید :

قومی -