ہانیہ عامر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عاصم اظہر نے ایسی بات کہہ دی کہ طوفان آگیا

ہانیہ عامر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عاصم اظہر نے ایسی بات کہہ دی کہ طوفان ...
ہانیہ عامر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عاصم اظہر نے ایسی بات کہہ دی کہ طوفان آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت اور نائل وجاہت کے ساتھ سامنے آنے والی حالیہ ویڈیو پر اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایسے میں ان کے سابق بوائے فرینڈ عاصم اظہر بھی سامنے آئے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی اپنے "بھائی" عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک پوسٹ میں اس بات پر شکر ادا کیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی پریشانی سے بچ گئے ہیں۔ انہوں نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا " الحمد للہ ، بال بال بچ گیا۔"

عاصم اظہر کی اس ٹویٹ کو 1300 سے زائد لوگ اب تک ری ٹویٹ ، نو ہزار لائک اور ایک ہزار کے قریب لوگ کمنٹس کر چکے ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی ٹویٹ میں کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹویٹ کا اشارہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی طرف ہی ہے۔

مزید :

تفریح -