اٹلی میں شوہر کے ساتھ بے وفائی کے الزام پر خاتون کا قاتل بھائی نکلا

اٹلی میں شوہر کے ساتھ بے وفائی کے الزام پر خاتون کا قاتل بھائی نکلا
اٹلی میں شوہر کے ساتھ بے وفائی کے الزام پر خاتون کا قاتل بھائی نکلا

  

میلان (سید وجاہت بخاری)اٹلی کی مافیا کے انجہانی سربراہ کا بیٹا غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن کا قاتل نکلاجس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مقتولہ 30مئی 1995کو لاپتہ ہو گئی تھی اور اس کی لاش تین سال بعد ایک کنویں سے ملی تھی ۔اٹلی کے صوبہ کیتانیامیں ا لیسیندرو ایلروزو نامی ملزم نے اپنی بہن نانزیا کو ایک حریف سے تعلق رکھنے اور اپنے شوہر سے بے وفائی کرنے کے الزام میں مبینہ طور پر قتل کیا تھا ۔مقتولہ کے بیٹے نے بتا یا کہ واردات والے دن اس نے اپنی والدہ کو چچا کے ساتھ گھر سے باہر جاتے دیکھا تھا ۔ تفتیش کاروں کے مطابق وہ مافیا سے تعلق رکھنے والے ایک سابقہ مخبر کی معلومات کی بدولت اتنے پرانے معاملے کو حل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں ۔مخبر کے مطابق ملزم نے اسے بتایا تھاکہ اس نے اپنی بہن کو کنبہ کی عزت بچانے کے لئے مارا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -