60 سال تک اللہ کی عبادت کرنے والا برصیصا عابد،وہ کفر کا شکار کیسے ہوا؟

60 سال تک اللہ کی عبادت کرنے والا برصیصا عابد،وہ کفر کا شکار کیسے ہوا؟
60 سال تک اللہ کی عبادت کرنے والا برصیصا عابد،وہ کفر کا شکار کیسے ہوا؟

  

بنی اسرائیل میں ایک عابد گزرا ہے جس کا نام برصیصا تھا۔اس نے اپنے گرجے میں 60 سال تک اﷲ کی اطاعت وبندگی میں زندگی بسر کی، اس کا معمول یہ تھا کہ اپنے حجرے میں چلا جاتا اور 10 روز تک عبادت میں مشغول رہنے کے بعد باہر آتا ، اسی طرح اگر وہ روزہ رکھتا تو 10 دن بعد افطار کرتا تھا، ابلیس نے اس عابد کو بہکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوسکا، آخر ایک دن ابلیس نے اپنے شیاطین کو جمع کرلیا اور ان سے پوچھا کہ کیا کوئی برصیصا عابد کو بہکا سکتا ہے؟ابیض نامی ایک شیطان بولا؛میں آپ کی مراد پوری کردونگا۔

پھر ابیض نے راہب کی شکل اختیار کی اور برصیصا عابد کے گرجے میں پہنچ کر اسے آواز دی،عابد نے کوئی جواب نہیں دیا، جب شیطان نے دیکھا کہ عابد اس کا کوئی جواب نہیں دے رہا تو وہ بھی گرجے کے نیچے کھڑاہو کر عبادت میں مصروف ہوگیا،برصیصا اپنی عبادت سے فارغ ہوکر ادھر متوجہ ہواتو شیطان کو بڑے خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت کرتے دیکھا ۔

برصیصا نے اسے آواز دی اور پوچھا؛تیری کیا حاجت ہے؟ شیطان نےکہا؛میری خواہش ہے کہ آپ کیساتھ رہوں،آپ کے عمل سے استفادہ کروں،آپ کے آداب اپناؤں اور ہم دونوں عبادت بھی ایک ساتھ ہی کریں۔

برصیصا نے یہ سن کرکہا کہ اگر میں تیرے ساتھ رہا تو میری عبادت میں کمی آجائے گی۔یہ کہہ کر برصیصا اپنی عبادت میں لگ گیا،ادھر ابیض شیطان بھی عبادت کرنے لگا۔برصیصا نے چالیس دن تک اس کی طرف آنکھ ٱٹھا کر بھی نہیں دیکھا، چالیس دن بعد دیکھا تو وہی عابد یعنی شیطان ابیض پوری دلجمعی کے ساتھ عبادت میں مشغول تھا، برصیصا نے نئے عابد سے پھر پوچھا کہ تیری کیا حاجت ہے؟اس نے وہی بات کہی جو پہلے کہہ چکا تھا۔برصیصا نے اب ٱسے اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی،چنانچہ یہ نیا عابد برصیصا کے گرجے میں اس کے ساتھ ایک سال تک مقیم رہا،اس دوران وہ ہر چالیسویں دن افطار کرتا اور ہر چالیسویں دن عبادت وبندگی سے کچھ فرصت پاتا تھا،جبکہ بقیہ ایام صرف عبادت ہی میں گزرتے تھے۔ برصیصا نے اپنے ساتھ عبادت کرنے والے کی یہ حالت دیکھی تو اس کا دل اس کی طرف مائل ہوگیا، ایک سال کی مدت مکمل ہونے پر  ابیض شیطان نے برصیصا سے کہا کہ اب وہ  جانا چاہتا ہے کیونکہ اس کا ایک اور ساتھی بھی ہے، شیطان نے برصیصا سے  یہ بھی کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں آپ گمان سے بڑھ کر عبادت و ریاضت کے خوگراور اس میں سخت محنت کرنے والے ہیں جبکہ آپ کے بارے میں جو خبرملی تھی وہ میرے چشم دید مشاہدے سے بالکل مختلف ہے۔یہ بات برصیصا پر نہایت گراں گزری کیونکہ نئے عابدکی جدائی اس کو گوارا نہیں ہوئی۔

ابیض شیطان نے جب الوداع کہا تو برصیصا سے کہنے لگا؛میرے پاس چنداوراد وظائف ہیں،وہ آپکو سکھلائے دیتاہوں،ﷲ تعالی ان کے زریعے بیمار کو شفایاب کردےگااور ابتلاو آزمائش کا شکار راحت پائے گا۔

برصیصا نے کہا؛مجھے مرتبہ و منزلت ناپسند ہے کیونکہ میں عبادت وریاضت میں مشغول رہتاہوں،خدشہ رہتاہے،مبادالوگ اس سے واقف ہوجائیں،اسطرح لوگ مجھے عبادت وبندگی میں مشغول نہیں رہنے دیں گےبلکہ اس سے دور کردیں گے۔

ابیض شیطان مسلسل برصیصا کی توجہ اپنے وظائف کی طرف پھیرتا رہا اور اب کلمات کے فضائل و مناقب سے اس کے دل کو رجھاتا رہا حتی کہ وہ عابد کو یہ وظائف سکھانے میں کامیاب ہوگیا۔

پھر یہ ابیض شیطان اپنی کارگردی میں اضافے کے لیے نکلا اور ایک آدمی کو پکڑ کر اسکے گلے پر دباؤ ڈالا،پھراسکے گھر بحثییت معالج پہنچ گیا اور اہل خانہ سے کہا؛تمہارے اس آدمی کو جنون لاحق ہے،کیا اسکا علاج کردوں؟اہل خانہ نے کہا؛ہاں ہاں ،ضرور کرو۔اس نے کچھ جھاڑ پھونک کا عمل دکھلانے کے بعد اہل خانہ سے کہا؛اس کا جن خطرناک ہے اس پر قابو پانا میرے بس کا روگ نہیں،البتہ میں تمہیں ایک عابد کا پتہ دیتاہوں،اسکی دعا سے یہ شفایاب ہوسکتاہے۔اہل خانہ نے پوچھا؛اسکا پتہ کیا ہے؟اس نے بتایا تم لوگ برصیصا عابد کے پاس جاؤ اس کے پاس اسم اعظم ہے جس سے تمہارا مریض تندرست ہوجائےگا۔

یہ لوگ برصیصا عابد کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اس نے ابیض شیطان کے سکھائے ہوئے کلمات کے ساتھ دعا کی تو شیطان نے مریض سے دباؤ ہٹالیا۔اسطرح جنون زدہ شخص شفایاب ہوگیا۔

ابیض لوگوں کےساتھ اسی طرح کی حرکات کرتا اور انہیں برصیصا عابد کے پاس بھیجتارہا،وہاں جاکر لوگ شفایاب ہوجاتے تھے۔

ایک طویل عرصے کے بعد ابیض شیطان بنی اسرئیل کے بادشاہ کی لڑکی کے پاس آیا اور اس کا گلاگھونٹ کر تکلیف دینی شروع کر دی۔ شہزادی کا باپ فوت ہوچکا تھا  اور اس کا چچا اس وقت حکمران تھا، اس لڑکی کے تین بھائی تھے ان کے پاس شیطان معالج کی شکل میں پہنچا اور بولا؛کیا میں اس لڑکی کا علاج کردوں؟بھائیوں …

ہماری مزید تاریخی اور دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کیلئے "ڈیلی پاکستان ہسٹری" یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

مزید :

روشن کرنیں -