مانسہرہ میں گاڑی دریا میں جا گری، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

مانسہرہ میں گاڑی دریا میں جا گری، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کی آنکھوں میں بھی ...
مانسہرہ میں گاڑی دریا میں جا گری، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب کیری ڈبہ دریائے سرن میں جاگرا جس کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " گوجرہ مانسہرہ پل پر پیش آنے والے المناک حادثے نے دل کو رنجیدہ کردیا ہے۔ خواتین وبچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کا نقصان انتہائی افسوناک ہے۔ اللّہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔ میرا دل آپ کے ساتھ ہے۔"

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -مانسہرہ -