بارات میں شامل ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، خاتون جاں بحق ،3خواتین زخمی

بارات میں شامل ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، خاتون جاں بحق ،3خواتین زخمی
بارات میں شامل ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، خاتون جاں بحق ،3خواتین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں  بارات میں شامل ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک  خاتون جاں بحق جبکہ 3خواتین زخمی ہو گئیں ہیں،شادی اور خوشیوں والا گھر دیکھتے ہی دیکھتے ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کے علاقے سوڈو بنگلانی میں بارات میں شامل ٹریکٹرٹرالی الٹ گئی جس کےنتیجےمیں20سالہ خاتون سامانی پھوڑجاں بحق ہوگئی جبکہ3خواتین زخمی ہو گئیں ۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر  مقامی  تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ حادثے سے شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، ادھر پولیس کے مطابق حادثہ بارش سے پھسلن کے باعث پیش آیا ہے۔