شہباز شریف نے حکومت پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

شہباز شریف نے حکومت پر سنگین ترین الزام عائد کردیا
شہباز شریف نے حکومت پر سنگین ترین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صد ر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟ ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 140 ارب کی ایف بی آر کو ادائیگی پر اعتراض سامنے آیا ہے، ایف بی آر کو 140 ارب کی ادائیگی پر اے جی پی آر کے اعتراض نے ریونیو اعداد و شمار کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اعداد و شمار کی غلطی سامنے ا?نے کے بعد صوبوں کو ٹیکس وصولیوں میں حصہ بھی غلط ہی ملے گا۔انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا مسلط حکومت وفاق اور اکائیوں کو باہم دست و گریباں کروانا چاہتی ہے؟۔

مزید :

قومی -