’ بلاول زرداری اور شعبدہ باز شہبازشریف قوم سے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے‘

’ بلاول زرداری اور شعبدہ باز شہبازشریف قوم سے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ ...
’ بلاول زرداری اور شعبدہ باز شہبازشریف قوم سے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے‘

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کےپارلیمانی لیڈرسینیٹراعجازاحمد چوہدری نےکہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کاچور ٹولہ روتارہےگاجبکہ ملک ترقی کر راہ پرگامزن ہو چکاہےاور کوئی مافیا اسکا راستہ نہیں روک سکتا،کرپٹ اپوزیشن کو اپنی کرپشن بچانےکےلئےحکومت پربےبنیاداورگھٹیا تنقید زیب نہیں دیتی،بلاول زرداری اورشعبدہ بازشہبازشریف قوم سےجھوٹ بول کراپنی کرپشن پرپردہ نہیں ڈال سکتے،اسحاق ڈار ن لیگ کے دورمیں جھوٹ بول کرغلط اعدادوشمارپیش کرتارہا،اس پر پاکستان کو جرمانہ ہوا، ن لیگ کے حواریوں نے اس وقت کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کی؟۔

 چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان اور چیئرمین ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب ملک عثمان حمزہ اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نےاپنےجہاز میں بٹھا کر مفرور اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا،ن لیگ بےشرموں اورجھوٹوں کا ٹولہ ہےجس کاکام ہےکہ صبح وشام جھوٹ بولناہے،ڈیڑھ سال کوروناوائرس کےباوجود ملکی معیشت میں چار فیصدشرح نمومیں ترقی ہوناحکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے،جس پرکرپٹ بدیانت اور منافق اپوزیشن کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سےموثراورکامیاب حکمت عملی سےمقابلہ کررہی ہےاورجس کی آج دنیامعترف ہے،معاشرےکےہرفردکو کوروناکےحوالےسےعوام میں شعور کی آگاہی کےلئےاپناکردارادا کرنا ہوگا،حکومت کاآئندہ کابجٹ مثالی ہوگا،اس سےعوام کوبھرپورریلیف ملےگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -