آسٹریا کورونا کو شکست دینے کی راہ پر گامزن 

آسٹریا کورونا کو شکست دینے کی راہ پر گامزن 
آسٹریا کورونا کو شکست دینے کی راہ پر گامزن 

  

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے کہا ہے کہ کورونا وبائی بیماری اور معاشی بحران کے خلاف جنگ میں آسٹریا میں تمام پیرامیٹرز صحیح سمت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور ہم لاک ڈاو¿ن سے بہت دور چلے گئے ہیں۔

وزیراعظم سبسٹین کرز اور وائس وزیراعظم ورنر کوگلر آسٹریا میں کورونا صورتحال بہتری کی طرف گامزن پر بہت ساری مثبت پیشرفتوں سے خوش ہیں۔ حکومت کے مطابق وبائی مرض اور معاشی بحران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی کے بہترین نتائج آرہے ہیں۔ ابتدائی اقدامات جو پہلے ہی ہوچکے ہیں وہ لیبر مارکیٹ میں نمایاں بحالی کا باعث بن رہے ہیں اور معاشی پیش پیشرفت اب توقع سے زیادہ اوپر کی طرف کی جا رہی ہیں۔وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب نے مل کر بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم سبسٹین کرز نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں کورونا صورتحال مزید بہتر ہو گی ، جیسا کہ شروع سے ہی توقع کی جاتی تھی کہ ہم بہتر حالات میں جلد داخل ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے جون اور جولائی میں کوروناپابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی ۔ اگلے کچھ دنوں میں توقع کی جارہی ہے کہ آسٹریا میں مزید چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور امید ہے کہ اب آسٹریا میں لاک ڈاو¿ن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -