"آنٹی، آپ اسلام کی بات کیسے کرسکتی ہیں، آپ کوئی تبلیغی جماعت چلا رہی ہیں؟ " جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

"آنٹی، آپ اسلام کی بات کیسے کرسکتی ہیں، آپ کوئی تبلیغی جماعت چلا رہی ہیں؟ " ...

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب انتہائی شدید تنقید کے ذریعے دیا ہے۔

جنت مرزا کے خلاف عیسائی کمیونٹی کی طرف سے توہینِ مذہب کی درخواست دائر ہوئی تو بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے سٹارز کو نہ ہی اسلام کا پتہ ہے اور نہ ہی دوسرے مذاہب کی سمجھ ہے۔

توہینِ مذہب کی درخواست دائر ہونے پر بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بشریٰ انصاری کی تنقید کے جواب میں جنت مرزا نے سخت الفاظ میں انہیں جوابی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا " اماں جی، آنٹی بشریٰ، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیت جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں، اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی، آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں، آپ بھی گانا گاتی ہیں، ڈانس کرتی ہیں، ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے لیکن آج دوسروں پر تنقید، واہ، آج احساس ہوا ، واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔"

جنت مرزا نے مزید کہا " میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں، کبھی کسی پر لعنت اور کبھی کسی کو بددعا کہ اللہ کرے تو مرجائے، یہ بالکل بھی قابل برداشت نہیں ہے۔"

ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ " وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے، اللہ آپ کو خوش رکھے ، آمین، اماں جی۔"

مزید :

تفریح -