آئندہ سال زرعی معیشت کا سال ہوگا، جمشید اقبال چیمہ

آئندہ سال زرعی معیشت کا سال ہوگا، جمشید اقبال چیمہ
آئندہ سال زرعی معیشت کا سال ہوگا، جمشید اقبال چیمہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال زرعی معیشت کا سال ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں کپاس کی بوائی کا تقریباً 90 فیصد اور سندھ میں 80 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے، کپاس کی صورتحال بہتر ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں پیداوار کہیں زیادہ ہوگی۔ اس سال اب تک کی جانے والی بوائی کی بنیاد پر کپاس کی تقریباً نو ملین گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے۔ کاٹن کی فصل کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

 جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں گنا، مکئی اور گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپے منتقل ہوئے جس سے کسان کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہوا، لائیو سٹاک کی مد میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -کسان پاکستان -علاقائی -اسلام آباد -