پی ایس ایل شروع ہونے سے چند دن قبل لاہور قلندرز کو زور دار جھٹکا ،اہم ترین کھلاڑ ی زخمی ہو گیا

پی ایس ایل شروع ہونے سے چند دن قبل لاہور قلندرز کو زور دار جھٹکا ،اہم ترین ...
پی ایس ایل شروع ہونے سے چند دن قبل لاہور قلندرز کو زور دار جھٹکا ،اہم ترین کھلاڑ ی زخمی ہو گیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے اوپنر اور وکٹ کیپر بین ڈنک گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بین ڈنک کو ٹریننگ کے دوران ہونٹ پر بال لگی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سی او او لاہور قلندر ثمین رانا کے مطابق بین ڈنک کو ہونٹ پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بین ڈنک اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل -